BAHAR E URDU
Wednesday, January 29, 2020
Tuesday, January 28, 2020
ماہنامہ ’’آجکل‘‘ نئی دہلی فروری 2020 کے شمارے میں میرا افسانہ ’’ریجیکٹ‘‘ شائع ہونے کے بعد اب ۔۔۔۔۔۔۔ دہلی سے ہی شائع ہونے والے ایک معتبر رسالے میں۔
الحمدللہ میرا مضمون ’’سوشل میڈیا اور اردو افسانہ‘‘ ماہنامہ اردو دنیا نئی دہلی، فروری 2020 کے شمارے میں شائع ہوا ہے۔ اس مضمون میں واٹس ایپ، فیس بک، یوٹیوب، مختلف ایپس اور ویب سائٹس پر افسانے کی ترویج و ترقی اور اشاعت کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس مضمون میں آڈیو اور ویڈیو افسانوں پر بھی بات کی گئی ہے۔ تو پڑھیے کہ اس میں کون کونسے واٹس ایپ گروپوں پر بات کی گئی ہے، کتنے فیس بک گروپوں کا تذکرہ ہوا ہے، کونسے یوٹیوب چینلز کا جائزہ لیا گیا ہے، کونسے ایپس افسانے سے متعلق ہیں اور کونسی ویب سائٹس پر نظر ڈالی گئی ہے۔
محمد علیم اسماعیل
Mohd Alim Ismail
Sunday, January 12, 2020
ناندورہ میں فین کے زیرِ اہتمام رسمِ اجراء
بتاریخ 8 جنوری 2020، بروز بدھ بعد نمازِ عشاء، علامہ اقبال لائبریری ناندورہ میں، فکشن اسوسی ایشن ناندورہ ( فین ) کے زیرِ اہتمام، ایاز الدین اشہر کی سرپرستی اور حسنین ساحل کی صدارت میں، رسمِ اجراء کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ تلاوتِ کلامِ پاک سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ محسن سر نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت فرمائی۔ محمد علیم اسماعیل نے ابتدائی کلمات بیان کیے۔ متین طالب نے اپنے تاثرات سامعین کے روبرو رکھے۔ سید اسمعیل گوہر نے دونوں کتابوں کا تعارف اور معیاری ادب کی تخلیق پر سیر حاصل گفتگو کی۔ پھر شبّیر احمد شاد کی کتاب ’’شاد بیت بازی‘‘ کی رسمِ اجراء عمل میں آئی۔ اس کے بعد محمد یعقوب برکت اللہ، مالیگاؤں کی مرتب کردہ کتاب ’’نذیر فتح پوری بنام سلطان اختر‘‘ ( خطوط کا مجموعہ ) سبھی حاضرین کو تقسیم کی گئی۔ نظامت کے فرائض راحیل انجم نے بحسن و خوبی انجام دیے۔ وسیم زاہد، وسیم کاتب، ریاض احمد اور سراج قریشی نے شرکت کر کے پروگرام کو رونق بخشی۔ ایاز الدین اشہر نے کتابوں اور ادبی نشستوں کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا: ’’یہ جو کتابیں ہمیں نظر آ رہی ہیں یہ یہاں تک یوں ہی نہیں پہنچیں۔ اس کے پیچھے محنت ہے، ناندورہ کے ادباء شعراء اور ادب نواز شخصیتوں کی۔ جنھوں نے ناندورہ کی فضاؤں میں ادبی خوشبو گھول دی ہے۔‘‘ اس کے بعد صدارتی خطبہ ہوا۔ آخر میں سید عمیر عزیز کی دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔
Subscribe to:
Posts (Atom)
Popular Post
- افسانہ --- لُنگی
- راجندر سنگھ بیدی کا شاہکار افسانہ :۔لاجونتی ایک تجزیاتی مطالعہ
- پیغام آفاقی کا مشہور زمانہ ناول ’مکان‘
- نظم
- افسانہ ۔ ۔ ۔ مجبوری......!!! (عقیلہ رانی،دہلی)
- 2018 کا فکشن ۔ ڈاکٹر اسلم جمشید پوری ۔( محمد علیم اسماعیل )
- کتاب " الجھن " (افسانچے و افسانے) محمد علیم اسماعیل
- افسانچے از محمد علیم اسماعیل
- افسانچے
- افسانہ - روٹی