Friday, February 22, 2019

شہر ناندورہ میں بزمِ اربابِ سخن کی تشکیلِ نو کے موقع پر اعزازی و شعری نشست کا انعقاد۔۔۔۔تنویر ادب ایوارڈ ۔ رپورٹ محمد علیم اسماعیل


 شہر ناندورہ میں بزمِ اربابِ سخن کی تشکیلِ نو کے موقع پر اعزازی و شعری نشست کا انعقاد








اردو زبان کی ترقی و ترویج کے لئے بہت سے ادارے و تنظیمیں کام کر رہی ہیں۔شہر ناندورہ میں بزمِ اربابِ سخن ایک سال سے اپنے ادبی سفر پر گامزن ہے۔ بتاریخ 20/02/2019 کو بزمِ اربابِ سخن کی تشکیلِ نو کے موقع پر ڈاکٹر علامہ اقبال لائیبریری ناندورہ میں اعزازی و شعری نشست کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کا آغاز محترم حافظ ارشد نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ پہلے سیشن میں بزمِ اربابِ سخن کے نو منتخبہ عہدیداران اور اراکین کے ناموں کا اعلان کیا گیا جس کی تفصیل اس طرح ہے۔ سرپرست ایازالدین اشہر،  صدر احمد کاشف، نائب صدر وسیم زاہد، سیکریٹری ایڈوکیٹ متین طالب، جوئنٹ سیکریٹری الحاج محمد مشتاق اور اراکین میں اسماعیل گوہر،  ایڈوکیٹ محتشم رضا،  عبدالخلیل فوجی، نثار احمد، محمد ناظم،  فرقان میمن، وسیم ساجد، اور محسن خان ہیں۔ دوسرے اعزازی سیشن میں شہر ناندورہ کے نوجوان افسانہ نگار علیم اسماعیل کو نثری خدمات کے اعتراف میں اور شہر ناندورہ کے مشہور شاعر راحیل انجم صاحب کو اردو شاعری کی خدمات کے اعتراف میں بزمِ اربابِ سخن کی جانب سے بدست ایاز الدین اشہرؔ’’ تنویرِ ادب ایوارڈ 2019 ‘‘ سے نوازا گیا۔ تیسرے سیشن میں کامیاب شعری نشست کا انعقاد عمل میں آیا جس میں ایاز الدین اشہر، احمد کاشف، وسیم زاہد،  ایڈوکیٹ متین طالب ، راحیل ابن انجم، عزیز سید عزیز ملکاپور،  ایڈوکیٹ بسم اللہ شیخ بسمل،  اور وسیم انداز نے  اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا. اور سامعین نے سبھی  شعراء کرام کو بھرپور داد و تحسین سے نوازا۔ محفل کی صدارت بزم اربابِ سخن کے سرپرست محترم ایازالدین اشہر صاحب نے فرمائی۔ مشہور و معروف ناظم مشاعرہ ایڈوکیٹ متین طالب نے اپنے جاذب لہجے میں نشست کی نظامت کرکے محفل میں چار چاند لگائے۔صدارتی خطبہ اور اظہار تشکر کے بعد ایک کامیاب پروگرام کا 
اختتام ہوا۔


















No comments:

Post a Comment