سہ ماہی ادبی برقی مجلہ ’آئینہء ادب‘ ناندورہ کی رسمِ اجراء اور اعزازی نشست
ناندورہ: 13 اکتوبر 2019 بروز اتوار شہرِناندورہ سے جاری اوّلین برقی مجلّہ آئینہء ادب کی رسمِ اجراء علّامہ اقبال لائبریری میں حوالدار سلیم الدین عامر اور ڈاکٹر عابد الرحمٰن کے ہاتھوں انجام پائی۔ تقریب کی صدارت اسماعیل گوہر نے فرمائی۔ ڈاکٹر عابد الرحمٰن بطورِ مہمان خصوصی شریک رہے۔ سلیم الدین عامر کا شعری مجموعہ ’’نورِ افکار‘‘ کی اشاعت پر موصوف کا اعزاز کیا گیا۔ علیم اسماعیل نے اپنے افتتاحی کلمات میں آئینہء ادب کی تشکیلی مراحل اور آئندہ کے عزائم پر بات کی۔ ڈاکٹر عابد الرحمٰن نے شہرِ ناندورہ کے شعراء و ادبا کی سراہنا کرتے ہوئے آئینہِ ادب کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ مہمان اعزازی سلیم الدین عامر نے آئینہ ادب کو شہرِ ناندورہ کی ادبی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ بتاتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اسماعیل گوہر نے صدارتی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا: ’’جدید ٹیکنالوجی نے انسانی زندگی کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ انسان کی مصروفیات کے لمحات چھین لیے ہیں۔ آج ہر کسی کے ہاتھوں میں موبائل ہے اور اس میں پی ڈی ایف کی شکل میں کتابیں بھی موجود ہیں۔ آج جب کوئی کتاب شائع ہوتی ہے تو لوگ واٹس ایپ فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر اُس کتاب کی پی ڈی ایف مانگتے نظر آتے ہیں۔ پی ڈی ایف میں کتابیں، رسائل و اخبارات پڑھنے کا چلن عام ہوا ہے۔ ان تمام باتوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے فین کی ٹیم نے برقی مجلّہ ’’آئینہء ادب‘‘ جاری کیا ہے۔ وقت کے ساتھ تبدیلی ضروری ہے۔ جدید دور سے قدم ملانا ہی آئینہء ادب کا مقصد ہے۔‘‘
راحیل انجم نے اس سیشن کی نظامت کی۔شعری نشست میں اسماعیل گوہر، سلیم الدین عامر، ڈاکٹر عابد الرحمٰن ، وسیم زاہد، متین طالب، عزیز ملکاپوری اور راحیل انجم نے اپنے شعری کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ شعری نشست کی کامیاب نظامت متین طالب نے کی اور اشفاق حمید انصاری کے شکریہ کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

No comments:
Post a Comment