Saturday, November 23, 2019


تعلیم ایک ایسی قوت ہے جس کے ذریعے انسان اپنی ذات کو پہچان سکتا ہے : عبدالحمید قریشی



بتاریخ 23 نومبر 2019 کو، بزم تحریک شعر و ادب کی جانب سے، علامہ اقبال لائبریری ناندورہ (مہاراشٹر) میں، بعد نمازِ عشاء، ایاز الدین اشہرؔ کی سر پرستی میں، اعلیٰ تعلیم یافتہ حضرات کا اعزاز اور شعری نشست کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت عبدالحمید قریشی (صدر مدرس، نگر پریشد اردو مڈل اسکول ناندورہ) نے فرمائی۔ الحاج محمد مشتاق نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
ایاز الدین اشہرؔ نے ابتدائی کلمات پیش کیے۔
اعزازی شخصیات میں ڈاکٹر سید عمران سید زین الدین ( پی ایچ ڈی، کیمسٹری)، محمد علیم اسماعیل (نیٹ، سیٹ، اردو)، اعجاز پروانہؔ (سیٹ، اردو)، سکندر بیگ (نیٹ، اردو)، سید اسمعیل گوہرؔ ( نیٹ، سیٹ، اردو) کو بزم کی جانب سے ’’سفیرِ تعلیم ایوارڈ 2019‘‘ سے نوازا گیا۔
شعری نشست میں سید اسمعیل گوہرؔ، احمد کاشفؔ، متین طالبؔ اور راحیل انجمؔ نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔عبدالحمید قریشی نے صدارتی خطبے میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سبھی اعزازی شخصیت کی حوصلہ افزائی کی اور کہا:
’’تعلیم ایک ایسی قوت ہے جس کے ذریعے انسان اپنی ذات کو پہچان سکتا۔ علم سے روحانی سکون ملتا ہے۔ علم باٹنے سے بڑھتا ہے جسے کوئی چرا نہیں سکتا۔ اور یہی وہ طاقت ہے جو ملک و قوم کی ترقی کا سبب بنتی ہے۔‘‘
آخر میں سراج احمدؔ قریشی نے اظہار تشکر ادا کیا اور صدر کی اجازت سے پروگرام کا اختتام ہوا۔

















































No comments:

Post a Comment