Tuesday, December 3, 2019

سہ ماہی تکمیل کے خصوصی شمارے کی رسمِ اجرا و شعری نشست

 بتاریخ یکم دسمبر 2019، بروز اتوار، بعد نمازِ عشاء نگر پرشید اردو مڈل اسکول ناندورہ میں بزم تحریکِ شعر و ادب کی جانب سے سہ ماہی تکمیل، بھیونڈی کے خصوصی شمارے (نوجوان افسانہ نگار: مہاراشٹر کے حوالے سے) کی رسم اجرا کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ بزم کے سرپرست ایاز الدین اشہر نے پروگرام کی صدارت فرمائی اور انھی کے دست مبارک سے رسمِ اجرا عمل میں آئی۔ وسیم خان کاتب نے تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز کیا۔ایازالدین اشہر اور محمد علیم اسماعیل نے سہ ماہی تکمیل کے متعلق گفتگو کی اور اس شمارے کی اہمیت و افادیت پر اظہارِ خیال کیا۔ رسالہ تکمیل شہر بھیونڈی سے 27 برسوں تک مسلسل نکلتا رہا۔ لیکن رسالے کے مدیر مظہرسلیم اچانک انتقال کر جانے کے بعد یہ شائع نہ ہو سکا۔ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ اب اصغر حسین قریشی، عامر اصغر قریشی اور مبشر اکبر نے اس کی کمان سنبھالی ہیں اور رسالے اشاعت کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ حال کی طرح ماضی میں بھی اس رسالے نے اہم و خصوصی نمبر اور گوشے شائع کیے ہیں جو یقیناً خزینہء ادب ہیں۔ یہی اس رسالے کی سب سے بڑی خوبی ہے جو آج بھی برقرار ہے۔ شعری نشست میں سید اسمعیل گوہر، وسیم زاہد، احمد کاشف، متین طالب، راحیل انجم اور سراج احمد قریشی نے اپنا کلام پیش کیا۔ ریاض احمد قریشی نے رسمِ اظہارِ تشکر ادا کی۔




No comments:

Post a Comment