Saturday, March 30, 2019

شہر ناندورہ میں فین(FAN) کے زیر اہتمام شعری وافسانوی نشست.....فکشن ایسوسی ایشن ناندورہ ۔ فین ۔ FAN ۔ محمد علیم اسماعیل

شہر ناندورہ میں فین(FAN) کے زیر اہتمام شعری وافسانوی نشست







شہر ناندورہ(ضلع: بلڈانہ، مہاراشٹر، انڈیا) میں 31 دسمبر 2017 بروز اتوار کو نگر پریشید اردو اسکول ناندورہ میں 'فکشن اسوسی ایشن ناندورہ'(FAN)  کے زیر اہتمام شہر ناندورہ کے کہنہ مشق اور مشہور شاعر قدرت ناظم صاحب کی صدارت میں ایک افسانوی ،افسانچوی و شعری نشست کا انعقاد کیا گیا - پروگرام کی نظامت سراج احمد قریشی نے کی، اعجاز پروانہ ناندوروی نےاپنا افسانہ "پتھر اور ہیرا" اور اپنا شعری کلام سنایا، سیداسماعیل گوہر نے موجودہ دور میں فکشن کی اہمیت پر اظہار خیال کیا،  قدرت ناظم صاحب نے اپنی غزلیں حاضرین کی نذر کی،  اشفاق حمید انصاری اور عبدالرزاق نے بھی اپنی اپنی کہانیاں سنائیں - محمد اظہر نے نظمیں پڑھی اور فکشن اسوسی ایشن ناندورہ کے صدر محمد علیم اسماعیل نے خاموشی، امید، کمیشن، شرمندگی اور دیگر افسانچے سنائے - اشفاق انصاری کے اظہار تشکر پر صدر صاحب کی اجازت سے نشست کا اختتام ہوا. 
یاد رہے کہ شہر ناندورہ میں ایک ہفتہ پہلے ہی نثر نگاروں کی ایک تنظیم 'فکشن ایسوسی ایشن ناندورہ 'کی تشکیل عمل میں آئی، جس میں بطور صدر: محمد علیم اسماعیل، نائب صدر : اعجاز پروانہ اور سیکرٹری :سید اسماعیل گوہر کا انتخاب کیا گیا - شہر ناندورہ میں نثر نگاروں کی یہ پہلی تنظیم ہے- اور یہ پروگرام بھی اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے جس میں شاعری کے ساتھ ساتھ افسانے اور افسانچے بھی سنائے گئے -

No comments:

Post a Comment