Saturday, March 30, 2019

معین الدین عثمانی کی ناندورہ آمد پر فین کے زیر اہتمام افسانوی و شعری نشست .....فکشن ایسوسی ایشن ناندورہ ۔ فین ۔ محمد علیم اسماعیل FAN

معین الدین عثمانی کی ناندورہ آمد پر فین کے زیر اہتمام افسانوی و شعری نشست 





( ناندورہ) شہر جلگاؤں خاندیش کے مشہور و معروف افسانہ نگار و ناقد معین الدین عثمانی صاحب کی شہر ناندورہ آمد پر ان کے اعزاز میں بزم فکشن اسوسی ایشن ناندورہ کی جانب سے بتاریخ 8 اپریل 2018 بروز اتوار 12 بجے بمقام علامہ اقبال لائبریری ناندورہ میں افسانوی و شعری نشست کا انعقاد کیا گیا - پروگرام کی صدارت معین الدین عثمانی نے فرمائی - نشست کا آغاز سید اسماعیل گوہر نے تلاوت کلام پاک سے کیا - سید اسماعیل گوہر، محمد علیم اسماعیل، اعجاز پروانہ، اشفاق حمید انصاری، محمد اظہر اور سراج احمد قریشی نے اپنے افسانچے سامعین کی نذر کیے - قدرت ناظم، وسیم ذاہد اور راحیل ابن انجم نے اپنا شعری کلام پیش کیا - ایازالدین اشہر نے تاثراتی کلمات سے سامعین کو نوازا - اعزازی شخصیت معین الدین عثمانی نے اپنا افسانہ " امانت " نہایت ہی دلکش انداز میں پیش کیا، جسے سامعین نے بہت پسند کیا - اس کے بعد سوالات کے سیشن میں موصوف نے حاضرین کے سوالات کے اطمینان بخش جوابات دیے - اور کہانی و افسانے کے فرق کو مثالوں سے سمجھایا - یوسف شاہ سر،مشتاق سر،وسیم انداز اور ریاض قریشی و دیگر احباب نے شرکت کر کے پروگرام کی رونق بڑھائی - صدارتی خطبے و اظہار تشکر کے بعد پروگرام کا اختتام ہوا - 
( اشفاق حمید انصاری)

No comments:

Post a Comment