Saturday, March 30, 2019

اعزازی پروگرام و رسمِ اجراء......فکشن ایسوسی ایشن ناندورہ ۔ فین ۔ FAN ۔ محمد علیم اسماعیل

اعزازی پروگرام و رسمِ اجراء




 فکشن اسوسی ایشن ناندورہ اور ادارہِ ادبِ اسلامی ناندورہ کے باہمی اشتراک سے 4 اکتوبر 2018 بروز جمعرات کو علامہ اقبال لائبریری ناندورہ میں عالمی شہرت یافتہ افسانچہ نگار ڈاکٹر ایم۔ اے۔ حق  (رانچی۔جھارکھنڈ) کی ناندورہ آمد کے پر مسرت موقع پر اعزازی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
پروگرام کی شروعات کلامِ تلاوتِ پاک سے اسماعیل گوہر نے کی۔ صدارت ایاز الدین اس اشہرؔ ناندوروی نے فرمائی۔ ڈاکٹر تسلیم عارف اسسٹنٹ ایڈیٹر عالمی انوار تخلیق رانچی، الحاج محمد مشتاق امیر مقامی جے۔آئی۔ایچ ناندورہ اور کہنہ مشق شاعر وسیم ذاہدؔ ناندوروی نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔ جس میں ادارہِ ادب اسلامی (ناندورہ) کی جانب سے ڈاکٹر ایم۔ اے۔ حق کی ادبی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں بسم اللہ خاں نیرنگ ناندوروی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ 2018 سےسرفرازکیاگیا۔ اس کے بعد اعزازی شخصیت ڈاکٹر ایم۔اے۔حق کے ہاتھوں محمد علیم اسماعیل کی کتاب’’الجھن‘‘ (افسانے و افسانچے) کی رسم اجراء ادا کی گئی۔
پروگرام میں ڈاکٹر ایم۔اے۔حق نے افسانچےو افسانچہء اطفال سنائے اور فن افسانچہ نگاری پر سامعین کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کے اطمینان بخش جوابات دیے۔ اسی دوران ڈاکٹر ایم۔اے۔حق نے محمد علیم اسماعیل کو عالمی انوارِ تخلیق کے نائب مدیر بنائے جانے کا اعلان کیا۔
ڈاکٹر تسلیم عارف نے اپنے  خیالات سے سامعین کو محظوظ کیا۔
 محمد علیم اسماعیل نے مہمان حضرات کا تعارف پیش کیا۔ اسماعیل گوہر نے فین اور ادبِ اسلامی کی کارکردگی پیش کی۔ راحیل انجمؔ نے شہر ناندورہ کے ادباءشعراء کا تعارف کراتے ہوئے بسم اللہ خاں نیرنگ ناندوروی کی شخصیت و فن پر معلومات پیش کی۔ایڈوکیٹ متین طالبؔ نے محمد علیم اسماعیل پر مقالہ سنایا۔
وسیم خان، نفیس احمد نفیسؔ، عبدالخلیل فوجی، محمد رفیق ذکریہ، سراج قریشی، ریاض احمد وغیرہ باذوق سامعین نے شرکت کر کے پروگرام کو کامیاب بنایا۔ آخر میں صدارتی خطبہ و اشفاق حمید انصاری کے اظہار ِ تشکر کے بعد پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔

(سراج احمد قریشی،ناندورہ)



























No comments:

Post a Comment