Saturday, March 30, 2019

ناندورہ میں افسانچوں کا مجموعہ "ڈنک " کا رسم اجراء .... فکشن ایسوسی ایشن ناندورہ ۔ فین ۔ FAN ۔ محمد علیم اسماعیل

ناندورہ میں افسانچوں کا مجموعہ "ڈنک " کا رسم اجراء






 فکشن اسوسی ایشن ناندورہ اور ادارہء ادب اسلامی ناندورہ کے باہمی اشتراک سے 8 ستمبر 2018 بروز سنیچر کو علامہ اقبال لائبریری ناندورہ میں عالمی شہرت یافتہ افسانچہ نگار ڈاکٹر ایم۔ اے۔ حق صاحب (رانچی) کی نئی کتاب ’’ ڈنک ‘‘ (افسانچے)  کا رسم اجراء عمل میں آیا۔ پروگرام کی صدارت اشفاق حمید انصاری نے فرمائی۔ اور شہر ناندورہ کے کہنہ مشق شاعر وسیم ذاہدؔ نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ نظامت کے فرائض راحیل انجم(صدر ادارہ ادب اسلامی ناندورہ) نے انجام دیے۔ ابتدائی کلمات محمد علیم اسماعیل (صدرفین ناندورہ)نے پیش کیے۔ و  پروگرام کے صدر اشفاق انصاری کے ہاتھوں  کتاب کی رسم اجراء ادا کی گئی۔ اشفاق حمید انصاری نے صدارتی خطبہ پیش کیا۔ اور وسیم خان کاتبؔ  کے اظہار ِ تشکر کے بعد پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔ پروگرام میں سراج احمد قریشی، اظہر عاطفؔ، شیخ ظہیر، عبد الرازق، ریاض احمد وغیرہ نے شریک ہوکر پروگرام کی رونق بڑھائی۔
 ‎   
 (‎سراج احمد قریشی، ناندورہ)

No comments:

Post a Comment