Saturday, March 30, 2019

ڈاکٹر نخشب مسعود مالیگاوں کے بنگلے پر شب افسانچہ ۔ رپورٹ از محمد علیم اسماعیل



ڈاکٹر نخشب مسعود ، مالیگاوں کے بنگلے پر شب افسانچہ 

 عالمی شہریت یافتہ افسانچہ نگار ڈاکٹر ایم اے حق صاحب کے اعزاز میں انٹرنیشنل افسانچہ فاؤنڈیشن مالیگاؤں کی جانب سے 19 مارچ 2018 کورات دس بجے ڈاکٹر نخشب مسعود کے بنگلے پر شب افسانچہ نشست کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ناندورہ سے تشریف فرما افسانہ و افسانچہ نگار و ادبی انجمن فین کے صدر محمد علیم اسماعیل نے بطور مہمان شرکت کی - پروگرام کی صدارت محترم جناب افضال انصاری سر نے فرمائی - نظامت کے فرائض جناب مشتاق صاحب نے انجام دیے -
عبدالمجید انصاری نے منت کا سانڈ، عزیز الرحمن ماہی نے قیمتی شئے، متین شہزاد نے بلا عنوان ، ڈاکٹر رفیق شاہ نے پیش بندی، شب انصاری نےاولڈ ہوم، جاوید آفاق نے تخلیق کار کون؟،آمدنی، احمد شفیق نے محبت، محمد علیم اسماعیل نے خاموش دھماکہ، افسوس، جانور، ڈاکٹر نخشب مسعود نے وہائٹ منی، ڈاکٹر ایم-حق نے خیمہ،ایک سبب، یہ تو ہونا ہی تھا، اور افسانچہء اطفال احساس، اطاعت، بحث، سزا، افضال انصاری نے نیا مسلمان افسانچے سامعین کی نذر کیے - 
ڈاکٹر رفیق شاہ نے مالیگاؤں میں ڈاکٹر ایم اے حق افسانچہ ریسرچ سینٹر کا بھی قائم کیا جس کا افتتاح ڈاکٹر ایم اے حق صاحب  کے دست مبارک سے ہوا - 
پروگرام میں ارشد محوی سر، ڈاکٹر انیس بوستان، طاہر انجم صدیقی، عمران جمیل سر، ڈاکٹر شہروز خاور، نعیم سلیم سر، مجاہد سلیم و دیگر شہر مالیگاؤں کے ادب نواز شخصیات نے شرکت کرکے اپنی ادب نوازی کا ثبوت دیا -

( محمد علیم اسماعیل)







No comments:

Post a Comment