Saturday, March 30, 2019

شبیر احمد شاد کی ناندورہ آمد پر فین کے زیر اہتمام ادبی نشست ....فکشن ایسوسی ایشن ناندورہ ۔ فین ۔ FAN ۔ محمد علیم اسماعیل

شبیر احمد شاد کی ناندورہ آمد پر فین کے زیر اہتمام ادبی نشست 


( ناندورہ، بلڈانہ ) شہر بھیونڈی کے مشہور و معروف شاعر شبیر احمد شاد کی شہر ناندورہ آمد پر ان کے اعزاز میں بزم فکشن اسوسی ایشن ناندورہ کی جانب سے بتاریخ 17 اپریل 2018 بروز منگل کو ایک ادبی نشست کا انعقاد کیا گیا - جس میں موصوف کو شال پھول دے پر تپاک استقبال کیا گیا - پروگرام کی صدارت شبیر احمد شاد نے فرمائی - 
 سید اسماعیل گوہر، سراج احمد قریشی، وسیم ذاہد نے اپنا کلام پیش کیا - محمد علیم اسماعیل، اشفاق حمید انصاری، وسیم خان اور عبدالرازق نے افسانچے پیش کیے - پروگرام میں راحیل ابن انجم حاضر نا ہو سکے جس پر انھوں نے بے حد افسوس کا اظہار کیا لیکن سراج قریشی نے راحیل ابن انجم کا کلام پیش کیا - آخر میں شاد صاحب نے نہایت ہی پر اثر انداز میں اپنے کلام سنا کر سبھی کا دل جیت لیا -


No comments:

Post a Comment