Wednesday, April 10, 2019

مشہور و معروف شاعر شبیر احمد شادؔ کے اعزاز میں ادبی نشست۔۔۔۔ فکشن اسقسی ایشن ناندورہ ۔ فین ۔ محمد علیم اسماعیل

مشہور و معروف شاعر شبیر احمد شادؔ کے اعزاز میں ادبی نشست

بتاریخ 15 مارچ 2019 بروز جمعے کو شہر بھیونڈی کے مشہور و معروف شاعر و پانچ شعری مجموعوں کے خالق شبیر احمد شاؔد کی ناندورہ آمد کے موقع پر فکشن ایسوسی ایشن (فین) نے علامہ اقبال لائبریری میں جمعے کی نماز کے بعد موصوف کے اعزاز میں ایک شعری نشست کا اہتمام کیا۔ اس نشست کی صدارت ایازالدین اشہرؔ ناندوری نے فرمائی۔ محمد مشتاق سر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
نشست کا آغاز راحیل انجمؔ نے حمدِ باریِ تعالیٰ سے کیا۔ وسیم اندازؔ، رفیق ذکریا حبیبؔ، قمرالزماں قمرؔ، راحیل انجمؔ، ایڈوکیٹ متین طالبؔ، وسیم زاہؔد، ایاز الدین اشہرؔ اور شبیر احمد شؔاد نے اپنے شعری کلام سے سامعین کو خوب محظوظ کیا۔ اشفاق حمید انصاری اور علیم اسماعیل نے افسانچے سنائے۔ راحیل انجمؔ نے نظامت کے فرائض بخوبی انجام دیے۔ پروگرام کے اختتام سے پہلے شبیر احمد شادؔ نے سبھی سامعین کو اپنا تازہ شعری مجموعہ ’’ لمسِ خیال ‘‘ تحفتاً عنایت فرمایا۔ صدارتی خطبے کے بعد ظہیر عالؔم نے اظہارِ تشکر پیش کیا۔ عین عصر سے پہلے کامیاب نشست کا اختتام ہوا۔











No comments:

Post a Comment