Saturday, August 24, 2019

23 اگست 2019 کو شہرِ ناندورہ میں صحافی نعیم شیخ (ممبئی) کی آمد پر علامہ اقبال لائبریری میں ایک استقبالیہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت ایاز الدین اشہر نے فرمائی۔ محمد علیم اسماعیل نے پہلے تو سامعین کے روبرو نعیم شیخ کا تعارف پیش کیا اور ناندورہ میں ادبی خدمات انجام دے رہی بزمِ تحریک شعر و ادب، فکشن ایسوسی ایشن اور بزم ارباب سخن کا تعارف کروایا۔ اس کے بعد گلدستہ پیش کر کے نعیم شیخ کا پرتپاک استقبال کیا۔
نعیم شیخ نے کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور شہرِ ناندورہ میں سرگرم ادبی انجمنوں کی سرگرمیوں کو سراہا اور کہا:’’کوئی بھی بزم عزم سے چلتی ہے، جب عزم ہی ختم ہو جائے تو بزم کو ختم ہونے میں دیر نہیں لگتی۔‘‘
اس موقع پر وسیم زاہد، سید اسماعیل گوہر اور متین طالب نے اپنی شعری تخلیقات پیش کیں۔ سید اسماعیل گوہر نے نظامت کے فرائض بحسن و خوبی انجام دیے۔ ایاز الدین اشہر نے صدارتی خطبے میں اپنے زرین خیالات کا اظہار کیا۔ آخر میں اشفاق حمید انصاری نے اظہارِ تشکر کی رسم ادا کی اور پروگرام کا اختتام ہوا۔















No comments:

Post a Comment