Sunday, April 21, 2019




21 اپریل ، ناندورہ:

بتاریخ 21 اپریل 2019، صبح نو بجے، فکشن اسوسی ایشن ناندورہ ( فین) کی جانب سے، اشفاق حمید انصاری کی صدارت میں ایک افسانوی نشست کا انعقاد، سید اسماعیل گوہر کے دولت کدے پر کیا گیا۔ جس میں اشفاق حمید انصاری نے وقت کی اہمیت، سید اسماعیل گوہر نے سودا، علیم اسماعیل نے آگ اور آج کا میڈیا، راحیل انجم نے بدبو اور چھٹکارا ، وسیم زاہد نے تجربہ، وسیم خان نے منافق، کہانیاں پیش کیں۔ ہر کہانی کے مختلف پہلوؤں جیسے: عنوان، ابتدا، مکالمے، تجسّس، اختتام وغیرہ پر غور و خوص کرتے ہوئے گفتگو کی گئی۔ گفتگو میں فین کے سبھی اراکین نے حصہ لیا۔ پروگرام کا نظم و نسق سید اسماعیل گوہر نے کیا۔ ناشتہ اور چائے کے بعد علیم اسماعیل نے سبھی کو ’’ماہنامہ بیباک مالیگاؤں‘‘ کے پرانے شمارے تقسیم کیے۔ صدارتی خطبے کے بعد سراج احمد قریشی نے  تمام ہی شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور صدر کی اجازت سے پروگرام کا اختتام ہوا۔



No comments:

Post a Comment